انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے بولرز کی رینکنگ جاری کر دی۔۔۔
ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 9 ویں نمبر پر رہے۔۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ بھارت کےکلدیپ یادیو 3 درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کےرویندرا جڈیجا تین درجےترقی کے بعد 10ویں نمبرپرموجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈکے مائیکل بریسویل رینکنگ میں 10 درجےبہتری کے بعد18ویں نمبرپر آگئے ہیں۔