ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کاروائی۔۔۔ فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا
ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی۔۔۔ ملزم کو پاراچنار ضلع کرم سے گرفتار کیا گیا۔۔۔ملزم کی گرفتاری کے لئے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔۔ گرفتار ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔۔ گرفتار ملزم عامر حسین ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا۔۔۔ کشتی حادثے میں متاثرہ کی موت واقع ہوئی۔۔۔
ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کے لئے 37 لاکھ روپے بٹورے۔۔ ملزم نے بھاری رقوم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی۔۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔
گرفتار ملزم عامر حسین کے دیگر ساتھی منیر حسین، احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی یو اے ای، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔۔ملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کیں
ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔۔۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔۔۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔۔۔ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔۔۔
