بولان جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4 شہداء کی میتیں آسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔۔۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہداء کی میتوں کو وصول کیا
ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ و اہل علاقہ بھی موجود تھے۔۔چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے
شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ سے ، نوزے علی کا سکردو گانچھے سے ہے۔۔۔
شہدا میں شامل ایک شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔۔۔۔
چاروں شہداء جعفر ایکسپریس حملے میں دہشگردوں کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں میں شامل تھے،۔۔ چاروں افراد کو دہشتگردوں نے باقی 17 شہدا سمیت شہید کیا تھا۔۔۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے چاروں شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔۔۔
وفاقی وزیر نے کہا حکومت پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔۔۔ شہداء اور ان کے اہلخانہ کی دفاع وطن اور امن و استحکام کے لئیے قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔۔
چاروں شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔۔۔۔ شہدا کی نماز جنازہ کل ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔۔
