پاکستان سٹاک مارکیٹ کافی تگ و دو کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار کی حد دوبارہ عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔۔۔۔ حصص بازار میں تین روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار دس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ۔۔۔۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی مذاکرات میں مثبت پیشرفت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔۔۔ مارکیٹ میں زیادہ تر کاروبار Blue Chips میں ہوا ۔۔۔۔۔ second Tier اسٹاکس میں خریداری محدود رہی۔۔۔
مارکیٹ میں 38 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 25 ارب 40 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 128 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔
