امریکہ کی چین، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھول ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ صدر ٹرمپ نے فرانس اور یورپ سے درآمد کی جانے والی شراب پر 200 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔
یورپ کی طرف سے امریکی وہسکی پر ٹیکس کے نفاذ کے بعد صدر ٹرمپ نے یورپ کے ساتھ نئی تجارتی جنگ چھیڑ دی۔۔
امریکی صدر نے کہا کہ یورپ نے وہسکی پر 50 فیصد ٹیکس عائد کر کے امریکہ کو زیر کرنے کی کوشش کی ہے۔۔ یورپ دنیا بھر میں درآمدی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس وصول کر رہا ہے۔۔۔ اگر یورپ نے امریکی وہسکی پر عائد ٹیکس ختم نہ کیا تو یورپ سے آنے والی شراب پر 200 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے گا۔۔
