دشمن نےپاکستان پر وار کیا جواب ہر صورت دیا جائیگا:وزیر ریلویز

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن نما لوگوں کو قوم اور دنیا نے پہنچان لیا اگر یہ چھپ کر افغانستان جائینگے تو فوج وہاں بھی انہیں گھس کر مارے گی۔

ایم ایل ون کا سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک ورنہ ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کریں گے، ریلوے میں جو کام نہیں کرے گا وہ اپنا فیصلہ خود کر لے ۔۔


راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا

غیر ملکی طاقتیں جس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح سے انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا۔۔ ضرار کمپنی نے دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔۔

حنیف عباسی نے کہا بی ایل اے کی دنیا مذمت کر رہی ہے۔ اندر موجود کالی بھیڑوں نے اس سانحہ کو مذاق اور طنز بنانے کی کوشش کی ہے لیکن اب کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا اس بات کا قومی سطح پر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ناخلف بچے کو اسی طرح ٹریٹ کیا جائے گا جیسے کے پی میں خوارج کا مقابلہ ہو رہا ہے اسی طرح بلوچستان میں ان کا پیچھا کیا جائے گا۔۔

حنیف عباسی نے کہا ریلوے کو بہتری کی جانب لیکر جا رہے ہیں۔۔ ٹرینوں کی بروقت ٹائمنگ، صفائی، کھانے کا معیار مدنظر رکھیں گے۔۔تاجر کہتے ہیں کہ ہم ریل کے ذریعے اپنا سامان منگوانا چاہتے ہیں۔۔کراچی سے تھر تک ایک نئی لائن بچھائی جا رہی یے جو 31 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔۔

ریلوے کا ٹاسک بہت بڑا ہے جو کام نہیں کرے گا وہ اپنا فیصلہ خود کرلے۔۔ آئی جی ریلوے کوپٹری کی چوری، سمگلنگ کو روکنے کا ٹاسک دیا ہے۔ روہڑی سے سکھر ٹنڈو آدم اپنی عمر سے آگے چلا گیا بونس پر ہے، ماضی میں آسان رہا کہ ٹرین کا نام تبدیل کرکے نئی ٹرین چلا دیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے