پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر شروع ہو گیا۔۔ نجکاری کے معاملے پر بڑا بریک تھرو ہونے کو ہے۔۔۔
تین بڑے بزنس ٹائیکون نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔۔ تینوں بڑوں نے اسلام آباد میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کر لی ہیں۔۔۔۔
پاکستان کا بڑا بزنس ٹائیکون میاں منشا کا نشاط گروپ، عارف حبیب گروپ اور ٹبہ گروپ نے پی آئی اے خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔۔
تینوں گروپس نے قومی فضائی کمپنی خریدنے کیلئے اپنی شرائط سے نجکاری کمیشن کو آگاہ کر دیا۔۔۔۔
حکومت پی آئی اے کے ذمے ایف بی آر، سول ایوی ایشن اور پی ایس او کے واجبات خود ادا کرے۔۔۔
آئی ایم ایف نے اس سال جولائی تک پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف دیا ہوا ہے۔۔۔
