اسرائیل نےفلسطینی خواتین پر جنسی تشدد جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے اسرائیل غزہ جنگ سے متعلق اہم رپورٹ جاری کردی ہے ۔۔


رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں منظم طریقے سے خواتین کے صحت مراکز کو نشانہ بنایا اور جنسی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔


انسانی حقوق کی تنظیم کا بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز جنگ بندی معاہدے کے بعد سے تقریباً ہرروز تین فلسطینیوں کو شہید کررہا ہے ۔۔تنظیم کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہلکار فلسطینیوں کو زخمی ،گرفتار اور ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہیں۔


غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ہیں۔۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ شہر اور بیت لاہیہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں ۔۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی آمد پر پابندی 13ویں روز بھی جاری ہے ۔۔ غزہ میں کھانے پینے کی اشیا،ادویات اور ایندھن کا شدیدبحران پیدا ہوگیا ہے ۔۔ماہ مقدس کے دوران قابض فورسز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی مسلسل بے حرمتی اور ان کو ہراساں کررہی ہے ۔۔ آج نماز فجر کے دوران بھی اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر دھاوا بول دیا ۔۔


مغربی کنارے میں قابض فوج کی چھاپہ مار کاروائیاں بھی جاری ہیں ۔۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کاروائی کے دوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔ دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے