خیبرپختونخوا میں فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،9خواجی ہلاک،پاک فوج کے 2جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کاروائیوں میں 9 خوارجی ہلاک ہو گئے۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مہمند میں انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔۔

مہمند میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔۔

حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے