پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے نمایاں تیزی رہی ۔۔۔۔۔ 1137 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔۔۔۔ مارکیٹ میں تیزی کے باوجود حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 125 ارب روپے پر برقرار رہی ۔۔۔۔
اس ہفتے مارکیٹ میں ایک ارب 68 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 110 ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی مذاکرات میں مثبت پیشرفت اور ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کے قوی امکان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا۔۔
ہفتے کے دوران 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ۔۔۔۔ 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا۔۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 16 لاکھ ڈالر رہی۔۔۔