پشاور میں افطار سے قبل بم دھماکے میں زخمی عالم دین منیر شاکر جاں بحق

پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر  ہونے  والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر  جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  افطار سے قبل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں مفتی منیر شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مفتی منیرشاکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،مفتی منیر شاکر کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

پولیس کے مطابق دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، بی ڈی یو  جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے