منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔
واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایاکہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے اور آئندہ 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 2 کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک ہے۔
اسی طرح ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے جب کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 3 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کوسک ہے۔
تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑفٹ ہے، چشمہ میں ذخیرہ 15 ہزار ایکڑفٹ ہے۔
