نوشکی میں دھماکا ، 5 اہلکار شہید ، 10 زخمی

نوشکی : نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی بس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 اہلکار شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بس نوشکی سے تفتان کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او ظفر بلوچ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بس پر حملہ مبینہ طور پر خود کش لگتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے