پاکستان کا دورہ مکمل کر کے جانے والے آئی ایم ایف مشن کی حکومتی معاشی کارکردگی پر اطمیمان کا اظہار۔۔۔۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنا۔۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔۔۔ ایک لاکھ 16 ہزار کی حد ایک بار پھر عبور۔۔۔۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ۔۔۔۔۔ آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کی پہلی قسط ملنے کے امکانات پر سرمایہ کاروں نے اعتماد کے ساتھ خریداری کی ۔۔۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز رہا ۔۔۔۔
ہفتے کے پہلے مارکیٹ نے کافی عرصے بعد ایک لاکھ سولہ ہزار کی حد عبور کر لی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس 636 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 199 پر بند ہوا ۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 85 ارب روپے منافع کمایا ۔۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 210 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔
رمضان میں پہلی بار کاروباری حجم پچاس کروڑ 75 لاکھ حصص سے تجاوز کر گیا۔۔۔ کاروباری لین دین کیلئے سرمایہ کاروں نے 34 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی ۔۔۔
