جنوبی افریقہ کےاعلیٰ عسکری وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطح کے عسکری وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو سے ملاقات کی۔۔

دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔۔۔۔ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیڈے کی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی تعریف۔۔جنوبی افریقہ نے پاک فضائیہ سے اہم ساز و سامان کی جدیدکاری اور سروسنگ میں تعاون کا اظہار بھی کیا

جنوبی افریقہ نے اپنی فضائیہ کی تنظیم نو اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے طرز پر صنعتی سیٹ اپ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔۔۔دونوں ممالک کے درمیان عسکری شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے