نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امرا میں ملاقات کی ۔۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ملاقات میں دینی موضوعات، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ان کی آمد اور ملاقات کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے