اسٹاک مارکیٹ کا نئی بلندیوں کی طرف سفر،ایک لاکھ 17 ہزار کی حد سے تجاوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا دوسرا روز ۔۔۔۔ حصص بازار کا نئی بلندیوں کی طرف سفر جاری ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے اسٹاف لیول معاہدے پر گرین سگنل ملنے کے بعد سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی۔

100 انڈیکس میں 801 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا۔ انڈیکس نے ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حصص بازار میں 45 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروباری سودے 29 ارب روپے میں طے پائے۔

سرمایہ کاروں نے 56 ارب روپے منافع کمایا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 266 ارب روپے پر پہنچ گئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے