چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کی ہے۔ ہم کہتے ہیں اگر حکومت دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ ہے تو خان صاحب کا باہر ہونا اور ان کی رائے کا لینا ضروری ہے ۔۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ آج بانی سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے،،جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔۔
انہوں نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی اور دہشتگردی کی نئی لہر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔۔
بانی نے کہا دہشتگردی کو ایک آواز سے دبانے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت اور ستر فیصد عوام کی پارٹی ہے۔۔ بانی پی ٹی آئی کی چھ ماہ میں صرف دو مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی گئی۔۔
