آپس کی بد اعتمادی ختم کر کے ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے:علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ آپس کی بداعتمادی ختم کر کے ہی دہشت گردی جیسے ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔۔

انہوں نے کہا ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں۔۔پولیس فورس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں۔پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے

انہوں نے کہا ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے۔۔ہم بارہا وفاق سے یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔۔

علی امین گنڈا پور نے کہا افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کیلئے بہت کام کیا ہے۔ہمیں آپس کی بد اعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے