وزیراعظم کل 4روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب۔۔ وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، معاشی تعاون کو بڑھانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ کلیدی وفاقی وزراء اور سینئر اہلکار شامل ہوں گے

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی

پاک سعودی رہنما تجارت کے فروغ، اہم شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔۔ باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی ترقیات، خاص طور پر غزہ کی صورتحال، مشرق وسطی کے بدلتے ہوئے حالات زیر غور آئیں گے۔ مسلم امہ سے متعلق مسائل بھی پاک سعودی قیادت کی ملاقات کے ایجنڈے میں نمایاں ہوں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے