آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلئیرزرینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے تنزلی۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پربرقرار ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پربرقرار ہیں،
پاکستانی بیٹر بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار۔
آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر اور شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔