وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عمرہ کے لیے روانگی، سعودی عرب پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج جاتی عمرہ سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں جو شام گئے سعودی عرب پہنچ گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کو گلے لگا کر دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔نواز شریف نے پورے وفد کی خیریت اور عمرے کی مقبولیت کے لیے بھی دعا کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اہم شخصیات اور قریبی رفقاء بھی اس مقدس سفر پر روانہ ہوئے۔

مریم نواز شریف کی عمرہ کی ادائیگی کے دوران کسی اہم سیاسی ملاقات یا سرگرمی کا امکان بھی زیر بحث ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے