خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی ہے:وفاقی شرعی عدالت

0

وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔۔

وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ،،،،،خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار،،،، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔

وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف فیصلہ میں کہا ہے کہ روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی فعل ہے ۔

فیصلے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے اور ان کے نام پر خواتین کووراثت سے محروم کیا جاتا ہے۔۔اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کہناہے کہ ایسے رسم و رواج رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت ہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر سنایا۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.