علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش،سوال جواب کے دوران کئی بار لہجہ تلخ ہو گیا

0

سوشل میڈیا پر فوج اور ملک مخالف ٹوئٹس کرنے پر علیمہ خان جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئیں۔۔ ان کی طلبی کا یہ تیسرا نوٹس تھا جس پر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے کئی گھنٹے طویل تفتیش کی۔۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے سوالات کیے اور  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوران کی منیجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔

ذرائع نے بتایاکہ جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ اس پر علیمہ خان نے کہاکہ جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی لیکن رابطہ رہتا ہے اور وہ جبران الیاس کو ٹوئٹس بھیجتی ہیں جو وہ پوسٹ کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے کہا ان کا سیاست سے تعلق نہیں، ساری جدوجہد بھائی کیلئے کر رہی ہیں، کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی کا نام بیچ کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے کیوں بیان دیا؟ علیمہ خان نے جواب دیا یہ ہمارے پیسے ہیں تو سوال بنتا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی اورپارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس کو وہ اپنی پوسٹیں بھیجتی ہیں جو وہ لگاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی سے دوران تحقیقات علیمہ خان کئی بار الجھ پڑیں اور غصے کا اظہار کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.