کراچی میں عراقی قونصل خانہ کئی سال بعد دوبارہ کھل گیا

0

عراق نے کئی سال بعد کراچی میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھول دیا۔۔ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان عراق کے کراچی قونصل جنرل تعینات
عراقی قونصل جنرل نے تعیناتی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی

عراقی قونصل جنرل ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان نے کہا کراچی میں عراقی قونصلیٹ کا دو دہائیوں بعد دوبارہ کھلنا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کراچی میں عراقی ویزا اور قونصلر سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔۔ اس سے زائرین اور سندھ کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قونصلیٹ کی کارروائیوں کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عراقی قونصل جنرل نے کہا پاکستان اور عراق کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔۔عراق پاکستان میں قونصل خانہ قائم کرنے والی پہلی قوموں میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عراق کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سندھ کے عزم کا اعادہ کیا۔
عراقی قونصل جنرل نے کراچی اور نجف کے درمیان براہ راست پروازوں کا بھی اعلان کیا۔۔ براہ راست پروازوں سے مذہبی زائرین کے سفر میں آسانی ہوگی۔
عراقی وزیراعلیٰ سندھ اور عراقی قونصل جنرل دونوں نے خیر سگالی اور باہمی احترام کے ساتھ اس موقع پر رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.