ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی لاہور ائرپورٹ پر بڑی کارروائی۔۔اے ایس ایف نے لاہور ایرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ببادی۔
لاہور سے ابو ظہبی جانے والی خاتون مسافر مہین بٹ سے 1 کلو 804 گرام منشیات برآمد ہوئی۔۔ خاتون مسافر مہین بٹ کی جسمانی تلاشی پر مسافر کو اے ایس ایف عملے نے مشتبہ قرار دیا۔۔
جامع تلاشی پر خاتون مسافر کے جسم کے مخصوص حصوں سے پیکٹس میں بندھی 1.894 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔