کراچی میں کشمیر پرمیئم لیگ کی ریڈ کارپٹ تقریب منعقد ہوئی۔۔ لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔۔
کشمیر لیگ کا ابتدائی ایڈیشن رواں برس مئی اور جون میں ہو گا۔۔لیگ کے میچز مظفرآباد، فیصل آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے
شاہد خان آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے سپریم ایمبیسڈر بن گئے۔۔ شاہد خان آفریدی اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔۔شاہد خان آفریدی نے معاہدے پر دستخط کر دیئے
معین خان اور وسیم اکرم پہلے ہی کشمیر لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔۔وسیم اکرم نے بطور مینٹور اور معین خان نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز معاہدہ کر رکھا۔۔
تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا میں نے کہا تھا کچھ پلیئرز کو ریسٹ دینا چاہئیے۔۔ ڈومیسٹک کے اچھے پرفارمرز کو موقع دینے کی بات کی تھی۔۔
دس گیارہ میچز والے بچوں کو مشکل کنڈیشنز والے ملک بھیج دیا گیا۔۔ جہاں چار اسپنرز کی ضرورت تھی وہاں ایک کھلایا گیا۔۔
شاہد آفریدی نے کہا جہاں ایک کی ضرورت تھی وہاں چار اسپینرز بھیج دیئے گئے ۔۔ پاکستان ٹیم سیکھنے سکھانے کی جگہ نہیں ہے۔۔ پاکستان ٹیم کو ایسے ٹرین کیا جارہا ہے جیسے یہ انڈر فورٹین کی ٹیم ہو۔۔ ہمارے یہاں کوئی سسٹم نہیں دیگر ممالک میں سسٹم کے تحت لوگ آتے ہیں۔۔
انہوں نے کہا ایسا نہیں ہونا چاہئیے کہ شاہین اگر ٹیم میں نہ ہو تو اس کی کمی محسوس ہو۔۔ عثمان خان اور حسنین کو ہم نے رکھا مگر ہم نے اسے جہاں کھلانا چاہئیے تھا وہاں نہیں کھلایا۔۔ جنہیں ساتھ لیکر چل رہے ہیں انہیں کھلایا نہیں جارہا۔۔
چھکا، چوکا مارنا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے۔۔ کرکٹ میں صرف مستقل کوچ نہیں بلکہ مستقل چیئرمین کی بھی ضرورت ہے۔بابر کو چار سال مگر رضوان کو محض چھے مہینے کپتانی دی گئی