ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا معاملہ۔۔حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز کے نام سے ہوئی۔۔ ملزم کو لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی۔۔ شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں
ملزم نے ایکس اکاؤنٹ سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ۔۔
ملزم کے خلاف PECA-2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی