عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور 400 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر عالمی رہنماؤں کے ضمیر کو جنجھوڑ دیا۔۔
اسرائیل کے مظالم پر جمائماگولڈسمتھ کا ایکس پر پیغام
7اکتوبر کو جب حماس نے حملہ کیا اور کئی نہتے شہریوں کو قتل کیا۔۔۔ ان 36 اسرائیلیوں کے قتل کی یاد منائی جاتی ہے۔۔
قتل ہونے والوں میں بچوں سمیت ایک شیرخوار بھی شامل تھا۔۔عالمی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کی۔۔اس واقعے پر فلمیں بنائی گئیں تاکہ اسے بھلایا نہ جاسکے۔۔دنیا بھر کی سرکاری عمارتوں پر اسرائیلی پرچم لہرائے گئے۔۔
18مارچ کو اسرائیل سے صرف ایک کلومیٹر دور 130فلسطینی بچوں کو نیند میں قتل کیا گیا۔۔یہ واقعہ اسرائیل سے صرف ایک کلومیٹر دور ہوا۔۔
کسی اخبار کے صفحہ اول پر یہ خبر شائع نہیں ہوئی۔۔غزہ میں یہ سب کچھ معمول ہے۔۔
