پاکستان کرپٹو کونسل کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی ۔۔
سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے بریفنگ دیپاکستان میں کرپٹو کی صورتحال اور چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ریگولیٹری شفافیت سے کرپٹو کرنسی کا شعبہ فروغ پا سکتا ہے۔۔ پاکستان کی اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ میں استعمال کرنے پر غور کیا گیا۔۔
بلال بن ثاقب نے اجلاس کو خطے کے ممالک کے ریگولیٹری ماڈلز اور صورتحال بارے بریفنگ دی۔۔ بٹ کوائن مائننگ سے بجلی کی کیپیسٹی پیمنٹس کو ایک اثاثہ بنایا جا سکتا ہے۔۔
وزیر خزانہ نے کونسل کا مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں میں کلیدی کردار پر زور دیا گیا۔۔ انہوں نے کہا کونسل تمام ریگولیٹری اداروں اور شراکت داروں کو مستقبل کی ضروریات کیلئے اکھٹا کرے گی۔۔کونسل مستقبل کیلئے جامع ذمہ دارانہ کرپٹو ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دے گی۔۔ یہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے پہلا باب ہو گا۔۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہم مستقبل کیلئے شفاف مالیاتی نظام جو سرمایہ کاری کو فروغ اور نوجوانوں کو روزگار دے کیلئے پر عزم ہیں۔۔ پاکستان دنیا کی کامیاب کوششوں سےسیکھتے ہوئے اسے اپنے کاروبار اور ٹیکس طریقہ کار سے منسلک کرے گا ۔۔
اجلاس میں شریک دیگر ممبران نے بھی جامع ریگولیٹری فریم ورک اور لائسنسگ طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔۔
