پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز آئندہ سال شروع ہو جائیں گی:وزارت آئی ٹی

اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیشرفت۔۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹار لنک کوعارضی این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان میں اسٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔۔

اسٹارلنگ کی سروسز 2026 سے پاکستان میں شروع ہو جائیں گی۔۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اسٹارلنک کو اپنا سسٹم نصب کرنے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔۔


پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار،،،، ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری،،،،اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے تین مراحل مکمل کرلیے۔۔۔

ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے پاکستان اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے ۔ پی ٹی اے آئندہ دو ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس بھی جاری کرے گا۔وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہناہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، اقدام سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ۔۔

پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی اپنی سروسز کا آغاز باقاعدہ آغازکرسکے گی ،اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔اسٹارلنک نے 24 فروری 2022ء کو لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا جبکہ کیس مارچ 2022ء میں مشاورت کیلئے وزارت آئی ٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے