وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اور اسٹاف لیول معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،، جلد خوشخبری ملے گی۔۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا
اسلام آباد میں گلیشئرز کے عالمی دن پر ہونے والی تقریب کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔۔ آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہیں، مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے۔۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور تیزی سے بڑھتی آبادی کے چینلجز کا سامنا ہے۔۔ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔۔ لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔۔ موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے۔۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی روکنے کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب کیلئے 10 ارب ڈالر امداد کی یقین دھانی کروائی گئی تاہم قابل عمل منصوبے سامنے نہ لانے پر امداد استعمال نہ کی جائے۔
