جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارےگئے دہشت گردوں کی لاشوں کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی غنڈہ گردی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جعفر ایکسپریس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی بازیابی کے لیے
21 مارچ 2025 کو احتجاج شروع کیا۔۔۔

کمشنر کوئٹہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد مظاہرین اور ان کے مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا۔۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج میں موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔۔

سول حکام اور پولیس نے اصل ذمہ داروں کے تعین کے لئے جاں بحق افراد کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت نے حقائق جانتے ہوئے بھی لاشیں حوالے کرنے سے یکسر طور پر انکار کر دیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین کے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک افغان شہری سمیت تین افراد قتل ہوئے

پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کی درخواست پر مظاہرین کی غیر قانونی تحویل سے نعشیں برآمد کرکے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیں

بی وائی سی قائدین اور ان کے مسلح افراد، جو کہ غیر قانونی کاموں کو اکسانے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے میں ملوث ہیں، کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سول ہسپتال پر حملہ، پرتشدد مظاہروں کو بھڑکانا اور دیگر الزامات شامل ہیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے