اسلام آباد : معیشت کی بحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن ملک بھر میں جاری ہے۔
اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں 23,770 سگریٹ کے اسٹاک، 195 کپڑے کے تھان اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا قبضے میں لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اب تک 35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 44,40,276 سگریٹ اسٹاک ضبط کر چکے ہیں۔
انسدادِ اسمگلنگ کریک ڈاؤن کے تحت ملک بھر میں 1,63,921 کپڑے کے تھان اور 24.172 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
