نہ خدا ملا نہ وصال صنم:نہ پیٹرول سستا ہو سکا نہ بجلی سستی کرنے کی اجازت ملی

نہ خدا ملا نہ وصال صنم۔۔ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے ہوئے۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کا فائدہ عوام کو پہنجانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔۔

لیکن آئی ایم ایف نے حکومت کو عوام کیلئے بجلی سستی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔۔ اب نہ بجلی سستی ہوئی اور نہ ہی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچ سکا۔۔

دوسری طرف آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح بھی کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔۔ حکومت کو اب مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے