کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔ فروخت کے شدید دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں کو 216 ارب روپے کا نقصان ہوا۔۔
آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی سستی کرنے اور رئیل اسٹیٹ کے ٹیکس کم کرنے کی اجازت نہ دی۔۔ ان اطلاعات پر سرمایہ کاروں میں مایوسی پھیل گئی۔۔ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 443 پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ 16 ہزار 339 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 14 ہزار 398 ارب روپے سے کم ہو کر 14 ہزار 182 ارب روپے پر آ گئی۔۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 31 کروڑ 19 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 21 ارب روپے میں طے پائے
