قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سے وفاقی وزراٗ کے غائب رہنے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔۔۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ دیا۔۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسلئہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔
ڈپٹی اسپیکر نے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ بھی دیا۔۔ وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔۔ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی۔۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا وزراء کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔۔ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔۔ آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے۔۔۔۔ڈپٹی اسپیکر نے خط میں وزیراعظم سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ بھی کیا۔۔
