محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ تک ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 27 مارچ کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔۔پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔۔۔
کل سے 28 مارچ کے دوان گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔
کل سے 27 مارچ کے دوران خیبرپختوانخوہ میں آندھی اور تیز بارش کی امید ہے۔۔کل سے 27 مارچ کے دوران مری گلیات،اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔۔
کل اور 26 مارچ کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے،،
محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔۔
