کاروباری ہفتے کا دوسرا روز۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 2000 پوائنٹس کی مندی کے بعد منگل کو تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار سارا دن اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اختتام پر 100 انڈیکس میں 193 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 26 کروڑ 80 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔ کاروباری سودے 19 ارب 45 کروڑ روپے میں طے پائے۔
سرمایہ کاروں نے 35 ارب روپے منافع کمایا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 182 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 217 ارب روپے پر پہنچ گئی۔