اسرائیلی وزیر کا خفیہ ایجنسی کے سربراہ پر’بغاوت کی کوشش’ کا الزام، سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا

0

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ کے سربراہ رونن بار پر "سیاسی بغاوت کی کوشش” کا الزام عائد کر دیا، جس سے حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے دعویٰ کیا کہ بار خفیہ طور پر ان کے اور دیگر اعلیٰ حکام کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے تھے۔کنیسٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بین گویر نے کہا: کہ "یہ جمہوری عمل کے خلاف ایک سازش ہے۔ شن بیٹ کے سربراہ نے ایک وزیر کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کیں، جو بغاوت کی کوشش سے کم نہیں۔”

شن بیٹ نے سیاسی نگرانی کے الزامات کی تردید کی، لیکن دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کے سکیورٹی اداروں میں اثر و رسوخ کی تحقیقات کی تصدیق کی۔بار نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا: کہ"پہلے مجھ پر غداری کا الزام لگایا، اب جیل بھیجنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، پھر کیا ہوگا؟ پھانسی؟”

نتن یاہو حکومت اندرونی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔اسرائیلی سپریم کورٹ نے بار کی برطرفی کو عارضی طور پر معطل کر دیا اور 8 اپریل کو سماعت مقرر کر دی۔ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے، عوام نے بار کی برطرفی کے خلاف احتجاج کیا۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، واٹر کینن اور گرفتاریوں کا استعمال کیا جارہاہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.