وزارت خزانہ نے مارچ کی معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ مالیاتی استحکام کے باعث قیمتیں کنٹرول ہوئی ہیں ،پرائمری سرپلس میں اضافہ اور مالی خسارے میں کمی آئی
رپورٹ میں کہا گیا ہے ملکی معیشت میں استحکام کا تسلسل جاری ،،، مہنگائی میں کمی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ،،، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بھی بہترین رہی۔۔۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مالیاتی استحکام کے باعث قیمتیں کنٹرول ہوئی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ غذائی اشیاء اور توانائی کی قیمت کم ہوناہے ۔رواں مالی سال پرائمری سرپلس میں اضافہ اور مالی خسارے میں کمی آئی ہے جبکہ ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی ا ضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد جبکہ مالی خسارہ 1.7 فیصد کے برابر رہا ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال زرعی قرضے 16 فیصد کا اضافے کیساتھ جولائی سے جنوری تک 1483.6 ارب روپے رہے ۔۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں وفاقی حکومت کی نیٹ ٹیکس آمدن میں 45.3 فیصد جبکہ نان ٹیکس آمدن میں 75.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ایف بی آر نے جولائی سے فروری کے دوران 7 ہزار 344 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔ قرض پر سود کی ادائیگی میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 691 ملین ڈالر رہا ۔۔ رواں مالی سال حکومتی اخراجات میں بھی 23.9 فیصد کا اضافہ ہوا
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.