ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے گاوں بگوانی شمالی میں پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے گاوں بگوانی شمالی میں گلی میں پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا اور گولیاں چل گئیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد میں نصراللہ، ثناءاللہ، امیر حمزہ اور عاشق شامل ہیں۔ جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 3 افراد کی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی علی حمزہ بٹ اور مخدوم سید آفتاب حیدر پولیس کی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔ تحقیقات شروع کر دیں