برطانیہ کا پی آئی اے پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

0

برطانیہ نے پی آئی اے پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

برطانوی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔25 مارچ 2025 کو پی آئی اے کو برطانیہ کے ممنوعہ فضائی آپریٹرز کی فہرست سے نکالنے کا امکان تھا، لیکن حالیہ واقعے کے بعد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پی آئی اے کی ایک ملکی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر اس حالت میں اتری کہ اس کا ایک پہیہ موجود ہی نہیں تھا۔ اس غیر معمولی واقعے کے بعد برطانوی حکام نے پاکستان کی فضائی سیکیورٹی اور پی آئی اے کی حفاظتی معیارات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مطابق، پی آئی اے کی بحالی کے معاملے پر نظرثانی اس وقت تک مؤخر کر دی گئی ہے جب تک اس واقعے کی مکمل تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں اور حفاظتی معیارات پر مکمل اطمینان حاصل نہیں ہو جاتا۔

یاد رہے کہ پی آئی اے پر یورپی یونین اور برطانیہ نے جولائی 2020 میں پابندی عائد کی تھی جب پاکستانی ہوا بازی کے شعبے میں جعلی لائسنس اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ تب سے اب تک پی آئی اے کی جانب سے بارہا اپیلوں کے باوجود یہ پابندی برقرار ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے اس معاملے پر برطانوی حکومت سے دوبارہ بات چیت متوقع ہے، لیکن فی الحال پی آئی اے کی بحالی کا امکان تحقیقاتی نتائج پر منحصر ہے۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے منگل کے روز تصدیق کی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) بدستور ایئر سیفٹی لسٹ میں شامل رہے گی۔

محکمے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اس معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.