ٹرمپ کا دنیا کے ساتھ نئی تجارتی جنگ چھیڑنے کا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویہ سازی اور گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو ممالک امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر رہے ہیں ان کی مصنوعات کی امریکہ آمد پر ریگولٹری ڈیوٹیز عائد کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے کہا اسٹیل اور ایلومینئم پر ٹیکس لگانے کے بعد اب فارماسیوٹیکلز اور درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل قریب میں کیا جائے گا اور مستقبل بعید کا انتظار نہیں ہو گا۔

واضح رہے اس وقت امریکہ کی چین، کینیڈا، میکسیکو اور یورپ کے ساتھ تجارتی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ان ممالک نے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹیز عائد کر دی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.