جنوبی کوریا میں آگ کئی صوبوں تک پھیل گئی

0

جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوکر دوسرے صوبوں اور شہروں تک پھیل گئی۔۔ اب تک 4افراد ہلاک اور 15سے زائد شدید زخمی اور جھلس گئے ۔


آگ کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے۔۔سکولوں،اوردیگر مقامات پر رات گزار رہے ہیں۔ عوام کی طرف سے کھانے اور ضروریات زندگی پہنچائی جارہی ہے ۔


ریسکیو حکام کے مطابق تیز ہوا نے آگ کو قابو کرنے میں مشکلات بڑھ رہی ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ تھکاوٹ سے نڈحال ہو چکا ہے۔۔آگ کے دھوئیں سے پورا ملک لیپٹ میں آگیا ہے ۔


آگ 12 ہزار 656 ہیکٹر تک پھیل چکی ہے۔۔جنوبی کوریا کی تاریخ میں تیسری بڑی آگ ہے جس نے جنگلات کو جلاکر راکھ ڈھیر بنادیا ہے۔


آگ سے ہائی ویز اور ٹنل کے اندر تک پہنچ گئی ہے متعدد ہائی ویز کے روٹ بند۔۔ ٹرین سروس کو بھی روک دیا گیا ہے۔


کھینگ سنگ صوبہ میں آگ جیل تک پہنچ گئی ہے ابتک 3500قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔


مسلسل چار دن میں ابتک 70مقامات آگ لگی ہے۔۔ریسکو اور دیگر ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہے لہکن تیز شدید ہواوں نے ہیلی کاپٹر سروس کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.