آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ حصص بازار میں فریش انویسٹمنٹ پر 1139 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں نمایاں تیزی پر سرمایہ کاروں نے 147 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 217 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 364 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
کیپٹل مارکیٹ میں 35 کروڑ 67 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔ کاروباری سودے 37 ارب 50 کروڑ روپے میں طے پائے۔