ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات پر مطمئن۔ سات ارب ڈالر کے قرض معاہدے کا پہلا جائزہ مکمل۔ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے دروازے کھل گئے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے طے کر لیا۔ عید کے فوری بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 1.30 ارب ڈالر فراہم کر دے گا۔
آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کے کلائمیٹ فنڈ سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا فنڈ مل جائے گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت 37 ماہ کے توسیعی انتظامات کے پہلے جائزے اور آئی ایم ایف کے ’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ‘ کے تحت 28 ماہ کے نئے معاہدے پر پاکستانی حکام کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ (ایس ایل اے) کیا ہے، جس کی مجموعی رسائی 28 ماہ کے دوران تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔
پاکستان نے اکتوبر میں آئی ایم ایف کے آر ایس ایف سے ایک ارب ڈالر کی درخواست کی تھی، آر ایس ایف کے تحت فنڈنگ ان ممالک کو فراہم کی جاتی ہے جو موافقت کے ذریعے آب و ہوا کی تباہ کاریوں کے خلاف لچک پیدا کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کی اصلاحات کا عہد کرتے ہیں۔
یہ قرض 30 سال میں واپس کیا جا سکتا ہے، جس میں 10 سال کی رعایت بھی شامل ہے اور عام طور پر ای ایف ایف کی شرائط سے سستا ہے، جیسے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام جو جاری ہے۔
سال 2024 کے وسط میں حاصل ہونے والے اس پروگرام نے معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا اور حکومت نے کہا ہے کہ ملک طویل المدتی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
نیتھن پورٹر نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجنگ عالمی ماحول کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی اور اعتماد کی بحالی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی، جس سے اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی ادائیگی ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف عہدیدار نے پاکستان کے بارے میں کہا کہ اگرچہ معاشی نمو معتدل ہے، افراط زر 2015 کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر آچکی ہے، مالی حالات میں بہتری آئی ہے، خودمختار ی کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئی اور بیرونی توازن مضبوط ہے۔