کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثے نے 15 سال کے نوجوان کی جان لے لی

0

کراچی کے علاقے سرجانی ناردن بائی پاس پر اٹک پمپ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل نوجوان کو کچل دیا۔ حادثے میں 15 سال کا اویس ولد صادق جان کی بازی ہار گیا۔

اویس نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اویس پریکٹکل کا پیپر دے کر گھر واپس جا رہا تھا۔ اویس کی میت ایدھی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس نے تلاش شروع کر دی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.