جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔۔ آگ نے 86500 ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کردیا۔
جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اب تک کی سب سے بڑی اور مہلک ترین آگ ہے، جس نے ماضی لگنے والی کسی بھی آگ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور کہیں زیادہ لوگوں کی ہلاکتوں کا باعث بن چکی ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اب تک 35000 ہیکٹر ( 86500 ایکڑ ) رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تباہی ماضی میں لگنے والی کسی بھی جنگل کی آگ سے زیادہ ہے۔
ہفتے کے آخر میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے جنوب مشرقی علاقے کا وسیع و عریض حصہ جل گیا اور تقریباً 37,000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ، آگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی اور مواصلاتی لائنیں گر گئیں کیونکہ رہائشی گھبراہٹ میں بھاگ رہے تھے۔
آفات اور حفاظت ڈویژن کے سربراہ لی ہان کیونگ نے بتایا کہ 35,000 ہیکٹر (86,500 ایکڑ) سے زیادہ جنگل جل گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آگ اب بھی ’ تیزی سے’ پھیل رہی ہے۔
نقصان کی وسعت اسے جنوبی کوریا کی اب تک کی سب سے بڑی جنگل کی آگ بناتی ہے، اس سے قبل اپریل 2000 میں مشرقی ساحل پر 23913 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی آگ تھی۔
حکام نے بتایا کہ ہوا کے بدلتے ہوئے رخ اور خشک موسم نے روایتی آگ بجھانے کے طریقوں کو بے اثر کردیا ہے۔