سیپر محمد بلال شہید وطن پر قربان ہونے والا بہادر ثبوت

0

راولپنڈی : وطن سے وفاداری پاک فوج کے جوانوں کا شعار ہے۔ ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو مضبوط بنایا۔

سیپر محمد بلال شہید 21 اگست 2024 کو ضلع بنوں میں دفاع وطن کے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔سیپر محمد بلال نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔سیپر محمد بلال شہید نے سوگواران میں والدین اور ایک بہن چھوڑی۔

سیپر محمد بلال شہید کے والد سیپر محمد بلال شہید نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہابلال کو بچپن سے ہی پاک آرمی میں جانے کا شوق تھا۔ وہ اکثر اپنی والدہ سے شہادت کی دعا کرنے کو کہتا تھا۔


سیپر محمد بلال شہید کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کے نزدیک شہادت کا مقام بہت بلند ہے۔ ایک اور بیٹا ہوتا تو اسے بھی فوج میں بھیجتا، وہ بھی شہادت پا کر میرا نام روشن کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی شہادت پر بہت فخر ہے۔ بلال کی شہادت کی خبر سن کر سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا۔ جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں، انہیں مردہ نہ کہو، وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

والد بلال شہید کا کہنا تھا کہ میں یہی تصور کرتا ہوں کہ بلال میرے سامنے ہے، اللہ نے جو پردہ حائل کیا ہے، اس میں دخل اندازی ممکن نہیں۔ میرا پاک فوج کے جوانوں کیلئے پیغام ہے کہ ڈٹے رہیں کیونکہ باطل فنا ہونے کے لیے ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلال ہر وقت مجھ سے شہادت کی دعا کرنے کو کہتا تھا۔ جو بھی ملتا ہے، یہی کہتا ہے کہ شہید زندہ ہوتا ہے، اسی لیے اب میں نہیں روتی۔

بلال شہید کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو ملک کی خاطر جان دینے کو ہر دم تیار رہتے ہیں۔

بہن بلال شہید کا کہنا تھا کہ گھر کے ہر کونے میں بھائی کی یادیں بسی ہوئی ہیں۔ ہر وقت بھائی کی یاد شدت سے آتی ہے۔ ہمیں بہت ارمان تھا کہ بھائی کی شادی کریں گے، یہ سوچ کر دل کو بہت دکھ ہوتا ہے۔پاک فوج کے جوانوں کے لیے دعائیں اور پیغام ہے کہ اسی عزم کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے رہیں۔

بلال شہید کے تایا کا کہنا تھا کہ بلال نہایت ذہین اور قابل تھا اور پاک فوج میں جانے کا خواہش مند تھا۔ بلال کے لیے دعا ہے کہ اللہ اسے جنت میں بلند مقام عطا کرے۔ سیپر محمد بلال شہید کی بہادری تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔سیپر محمد بلال شہید کی قربانی ہماری قیمتی میراث ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.